خیبر پختونخوا: ‏لوئر دیر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے ضلع لوئر دیر کے علاقے کس غوڑگے لاجبوک کے قریب تھانہ حیاسیرئی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دہشت گردی غرض سے جمع کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں بارودی مواد، اسلحہ، میگزین، وائرلیس سیٹ، پریشر ککر بم، پرائما کارڈز، ڈیٹونیٹرز، بیٹریز شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں