پیرس (ڈیلی اردو) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین کے مسلمان بڑی تعداد میں رات کے پہر احتجاجن سڑکوں پر نکل آئے.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکے عمارتوں پر لگانے کے خلاف فلسطین میں مسلمان رات کے اس پہر سڑکوں پر نکل آئے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا.
احتجاجی مظاہرین کی بڑی تعداد نے فرانس کے صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور ہاتوں میں کلمہ طیبہ کے بینر اٹھائے رکھے تھے.
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی دنیا بھر کے مسلمان گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف فرانس کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں.
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے دکھانے والے ایک استاد کو ایک چیچین مسلمان نوجوان کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد فرانسیسی صدر کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فرانس میں مسلمانوں کیخلاف سختیاں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فرانسیسی صدر نے یہ شرمناک اعلان بھی کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
اس تمام صورتحال میں فرانس کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، بیشتر اسلامی ممالک کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ان کے ملک سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے۔