نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان پولیس افسر کو داڑھی نہ منڈوانے پر نوکری سے معطل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سیکولر انڈیا کا راگ الاپنے والے بھارت میں نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں بھارتی مسلمانوں پر ظلم کی نئی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔
Muslim Police Officer (SI) Intesar Ali in UP Suspended For Keeping Beard Without Permission. This is how Minority Muslims are treated in a country. Other religions hv all the privilege to follow their religious belief but muslims are restrained to practice theirs. @NabiyaKhan11 pic.twitter.com/SkLYGROTXh
— Nasir Khuehami (ناصر کہویہامی) (@NasirKhuehami) October 22, 2020
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رامالا پولیس اسٹیشن میں مسلمان سب انسپکٹر انتشار علی کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی جانب سے سب انسپکٹر انتشار علی پر مسلسل داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جس کے خلاف انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا اور آئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔
سب انسپکٹر کی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مسلمان سب انسپکٹر کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کر دینے کے معاملے پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اعتراض بھی اٹھایا جا رہا ہے۔