سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک شدت پسند شخص نے ترک مسجد پر حملہ کر کے مسجد کی ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
مقامی صحافی کے مطابق نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر داخل ہو کر اسکی کھڑکیاں اور فانوس توڑ دیئے، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
The Auburn Gallipoli Mosque in western Sydney after a 20yo allegedly used a fire extinguisher to smash windows and hand-crafted chandeliers while yelling anti-Turkish rhetoric last night. He was charged and ordered to undergo a mental health assessment @abcnews @abcsydney pic.twitter.com/NrA7mY4TBF
— James Carmody (@jamescarmody95) October 26, 2020
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک شخص اوبرن گیلی پولی مسجد میں داخل ہوا اور فائرہائیڈرنٹ اور ویکیوم کلینر کے ذریعے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
The Auburn Gallipoli Mosque in western Sydney has been vandalised overnight. The Turkish community believes it was motivated by “events overseas” pic.twitter.com/ogjoHrKpkk
— Gavin Coote (@GavinCoote) October 25, 2020
مسجد ترجمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں اس وقت 15 سے 20 افراد موجود تھے جس میں سے کچھ خوفزدہ ہو کر باہر نکل گئے۔
حملہ کرنے والے شخص نے مسجد کی ایک لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے، یہ مسجد ترک حکومت کے زیرانتظام چلائی جاتی ہے۔