اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکرٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دفتر خارجہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانس کے صدر کے گستاخانہ بیان پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔