اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے دو کمانڈر مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے زانگاڑہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) حکیم اللہ محسود گروپ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر غالب اپنے ساتھی کمانڈر رہبر سمیت ہلاک ہو گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔
کمانڈر غالب محسود سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ کمانڈر غالب محسود طالبان کی مرکزی شوریٰ کا ممبر بھی تھا۔ کمانڈر غالب حکیم اللہ کے قریب ترین ساتھیوں میں سے تھے۔