فرانس: ایفل ٹاور کے قریب بم کی اطلاع، اسلحے سے بھرا بیگ برآمد

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے اطراف کو بم کی اطلاع پر خالی کروا لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر ایفل ٹاور اور اسے متصل علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ٰفرانسیسی دارالحکومت پیرس کی یادگار آرک ڈی ٹرومفے کے علاقے میں بم کی اطلاع کے بعد تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولیوں سے بھرا بیگ برآمد ہوا۔

خبر ایجنسی کے مطابق علاقے میں موجود سب وے اسٹیشنز کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔ فرانسیسی ٹیچر کے قتل کے بعد سے فرانس میں ہائی الرٹ ہے۔فرانس میں پچھلے ماہ ایفل ٹاور اور پچھلے ہفتے لیون ریلوے اسٹیشن پر بم رکھنے کی اطلاع غلط نکلی تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں