سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلیا میں درجنوں اسکول دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد بند کردئیے گئے، پولیس تاحال شرانگیزوں کا پتہ لگانے میں ناکام ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر سڈنی کے درجنوں اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اسکولوں کو فوری طور پر خالی کردیا تھا۔
Sydney Year 12 students have been dealt another blow – forced to evacuate during HSC exams after over 20 schools were sent threatening emails. @Gabrielle_Boyle #9News pic.twitter.com/6e6JxObeYm
— 9News Australia (@9NewsAUS) October 27, 2020
دھمکی آمیز ای میل 20 اسکولوں کو بھیجی گئی تھی جس میں دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی بھی جگہ کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
پولیس ای میل کرنے والے افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دوپہر تک اسکولوں کو خالی رکھا گیا بعد ازاں اسکول دوبارہ کھول دئیے گئے۔