خاکوں کی اشاعت: فرانس میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر 120 گھروں کی تلاشی لی جبکہ حکومت نے مختلف اسلامی تنظیموں اور مواد پر پابندی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

پیرس کی مقامی انتظامیہ نے شمالی فرانس کے ضلع ورنون میں واقع مسجد بھی سیل کردی۔

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کے خلاف متعدد ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا گیا ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملائیشیا، چیچنیا، پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت کئی ممالک میں فرانسیسی صدر کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھی فرانس کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیاجبکہ فرانسیسی سفارتخانے تک مارچ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں