لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب میں دوائیوں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار پانچ سے پچاس فیصد اضافہ کرکے مریضوں پر دوائی بم گرادیا گیا ہے۔
اشیائے ضروریہ تو پہلے ہی پہنچ سے باہر ہیں۔ اب غریبوں سےدوائیاں مہنگی کرکے علاج کی سہولت بھی چھینی جارہی ہے۔
پنجاب بھر میں وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر دواؤں کی قیمتیں اکتوبر کے مہینے میں دوسری بار بڑھ گئیں۔ میڈیکل سٹور مالکان بھی بڑھتی قیمتوں پر حیران ہیں۔
دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس اور کینسر سمیت تمام امراض کی دوائیں اب غریب کی پہنچ سے باہر ہیں۔
رواں ماہ پانچ اکتوبر کو وفاقی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں نو سے سو فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور اب پھر اکیس اکتوبر کو چورانوے دوائیوں کی تین سے پچاس فیصد قیمت بڑھا دی گئی ہیں۔