پولیس دہشتگردی کیخلاف موثر جنگ لڑ رہی ہے: آئی جی پولیس بلوچستان جہا نزیب جوگیزئی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ دیدہ دلیر ی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جوکہ قابل ستا ئش ہے جس کے نتیجے میں امن وا امان کو برا قرار رکھنے میں کامیا ب ہوئے ہیں میں سلام پیش کر تا ہوں ان شہیدوں کو جنہوں نے ملک اور صو بے کی استحکام کے لئے اپنی جا نو ں کی پر واہ کئے بغیر اپنے فر ائض انجام دیئے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے آج ہفتہ کے روز منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس مو قع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جہا نزیب خان جوگیزئی، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشرف زبیر صدیقی اور ریجنل پولیس آفیسرو ڈی آئی جی کو ئٹہ عبدا لرزاق چیمہ کے علا وہ بڑی تعدادکوئٹہ ریجن کے تما م ڈسٹرکٹ ،بی سی، سی ٹی ڈی آر آر جی اور ایگل اسکواڈ کے اہلکار موجود تھے۔ پولیس دربار شروع ہونے سے قبل شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کی گئی۔

پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلا ف فورس کے تمام سینئر جوئنیر اور جوان بر سر پیکار ہیں ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہم نے قربانیاں دی ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑی تو ضر ور دینگے ۔

شہداء پولیس کے خاندان کے ہم وارث ہیں اُ نکی کفالت ہماری ذمہ داری ہے اُن کی فلا ح و بہبود اور مسائل کے حال کے لئے ڈی ایس پی کی سطح پر آفیسر تعینات ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اُن کے مسائل سنتاہے اور انہیں حل کر تاہے جبکہ شہداء کے خاندا ن کیلئے تما م پولیس آفیسران کے دروازے کھلے ہیں اور وہ ذاتی طور پر مجھے ملنے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ی کی جانب جار ہے ہیں۔

فورس کے تمام یونٹس کی پیشہ وارنہ صلا حیتں بروئے کار لار ہی ہیں فور س کا نصب العین ہے ہمیشہ چوکس اور مستعد رہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوگی ہمیں اپنی نسلوں کو دہشت گردی کے ناسور سے نجا ت دلا کر ہمیشہ کے لئے امن وامان قائم کرکے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی تعاون سے اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لئے 400جوانوں کی فورس پاک فوج کی نگرانی میں تربیت دی گئی ہے کو ئٹہ میں ایگل اسکواڈ تجربہ کا م رہا ہے اُن کی کار کردگی مختصر عر صے میں بہتر رہی ہے اور اُن کی بہترین کار کر گی پر انہیں 9 لاکھ روپے بطور انعام بھی دیے گئے ہیں آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ایگل اسکواڈ دیگر اضلاع میں بھی تشکیل دینے کا منصوبہ کر رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں