کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے میں ابتک 50 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جبکہ تین حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
معروف افغان صحافی بلال سروری کے مطابق افغان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو کابل یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں طلبہ سمیت ابتک 5 پروفیسر سمیت 50 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔
#AFG “At least 50 students including FIVE professors, 4 members of Kabul university police including a female police killed. At least 60 people wounded.” Security sources tells me.
— BILAL SARWARY (@bsarwary) November 2, 2020
عینی شاہدین کے مطابق دن ایک بج کر 30 منٹ پر تین حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے جہاں اس وقت طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتب کے میلے کے افتتاح سے قبل ہونے والے حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حمله تروریستان وحشی بالای پوهنتون کابل با کشته شدن سه تروریست پایان یافت. در این رویداد با تاسف ۱۹ تن شهید و ۲۲ تن دیگر مجروح شدند.
— Tariq Arian ???????? (@TariqArian3) November 2, 2020
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا ہے کہ تین مسلح حملہ آور یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوئے جس کے بعد یونیورسٹی میں بھگڈر مچ گئی اور طلبہ نے سرسیمگی کے عالم میں بھاگنا شروع کر دیا۔
انھوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کیمپس کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آواروں کی فائرنگ کا جواب دیا۔
طارق آریان کے مطابق، ”حملہ آور تین تھے، جو سکیورٹی دستوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔‘‘ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ تاہم افغان طالبان نے اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا ہے کہ یہ حملہ نہ تو طالبان کے جنگجوؤن نے کیا اور نہ ہی طالبان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔
تاہم افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح نے طالبان کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
One day V will correct our intelligence failures. But the Talibs, their like minded satanic allies in the next door won't be ever able to wash their Conscience of this stinking & non justifiable attack on Kbul uni. برای ما یک ناکامی استخباراتی است. اما برای طالب گندیده گی وجدان
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) November 2, 2020
امراللہ صالح کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ طالبان اور اُن کے ہمدرد اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کر کے اس کارروائی میں اپنے ہاتھ صاف نہیں کر سکتے۔
افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
I strongly condemn today’s cowardly terrorist attack on Kabul Uni. Targeting educational institutions is a heinous crime. Students have the right to study in peace & security. I offer my sincere condolences to victims & their families. We will prevail over the forces of darkness.
— Dr. Abdullah Abdullah (@DrabdullahCE) November 2, 2020
کابل یونیورسٹی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کو یونیورسٹی کی دیواریں پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے لکھا ہے کہ اس حملے کے آغاز کے پانچ گھنٹے بعد تک بھی کابل یونیورسٹی سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور دستی بموں کے دھماکوں کی آوازیں سناتی دے رہی تھیں۔
Gunfire has erupted at Kabul University in the Afghan capital and police have surrounded the sprawling campus. There were no immediate reports of injuries but an official said the gunfire was ongoing. No group immediately took responsibility. https://t.co/TqGxw8P0eG
— The Associated Press (@AP) November 2, 2020
اس خونریز واقعے میں تین مسلح حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں کتاب میلے کی جگہ پر پہنچ کر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی۔ کچھ ہی دیر بعد سکیورٹی دستے بھی وہاں پہنچ گئے، اور ان کا حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔
کابل یونیورسٹی افغانستان کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 17 ہزار کے قریب بنتی ہے۔ اس یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر کیا جانے والا حملہ اس ادارے کے مشرقی حصے میں کیا گیا، جہاں قانون اور صحافت کے تعلیمی شعبے واقع ہیں۔
یہ حملہ کابل یونیورسٹی میں اہتمام کردہ ایرانی کتب کے اس میلے پر کیا گیا، جس میں افغانستان میں ایران کے سفیر کو بھی شرکت کرنا تھی۔ بظاہر اس حملے کا مقصد ایرانی سفیر کو نشانہ بنانا بھی تھا کیونکہ عسکریت پسندوں نے یہ خونریز کارروائی اس بک فیئر کے افتتاح سے کچھ ہی دیر پہلے کی۔ جس وقت یہ خونریز حملہ کیا گیا، اس وقت بک فیئر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں کئی اہم حکومتی اور غیرملکی شخصیات پہنچ چکی تھیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی اِسنا کے مطابق اس میلے کی افتتاحی تقریب میں کابل میں ایرانی سفیر بہادر امینیان اور ایرانی سفارت خانے کے کلچرل اتاشی کو بھی شرکت کرنا تھی اور میلے کا تو افتتاح بھی ایرانی سفیر ہی کو کرنا تھا۔
اس بک فیئر میں 40 ایرانی پبلشرز کی شائع کردہ کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اپنی نشریات میں یہ تو بتایا کہ کابل یونیورسٹی میں ایک خونریز حملہ ہوا ہے، تاہم اس میلے میں جن ایرانی سفارت کاروں اور سرکردہ شخصیات کو شرکت کرنا تھی، ان کے بارے میں تہران میں ایرانی میڈیا نے کچھ نہ کہا۔
ہائیر ایجوکیشن کی وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون اور پولیٹیکل سائنس کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
کابل یونیورسٹی میں فائرنگ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں طلبہ کو ادھر اُدھر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ مہینے کابل میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر پر نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کی طرف سے ایک حملے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی شدت پسند گروہ نے سن 2018 میں یونیورسٹی کے سامنے ایک حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان میں حالیہ دنوں میں جب طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس میں طالبان کے دہشت گردی کی روک تھام کی یقین دہانیوں کے بدلے امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج مئی 2021 تک واپس بلانے کا کہا تھا۔
طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ستمبر میں مذاکرات کا آغاز ہوا تھا۔ البتہ ان مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیش رفت کی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔