افغانستان: کابل میں دھماکا، ٹی وی اینکر یما سیاوش سمیت 3 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں صحافی اور سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں صحافی اور سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش سمیت 3 افراد دھماکے میں دم توڑ گئے۔

افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکر یما سیاوش کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں