ماسکو (ڈیلی اردو) آرمینیا میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان کی سرحد کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/ASBMilitary/status/1325853502724206593?s=19
آذربائیجان نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے روس سے واقعہ پر باقاعدہ معذرت کرلی ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق آذربائیجان کی سرحد کے قریب ان کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک جبکہ تیسرا شخص زخمی ہوا ہے۔
دوسری طرف آذری وزارت خارجہ نے روسی ہیلی کاپٹر غلطی سے مار گرائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ پر معذرت کرلی ہے۔
آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی سرحد کے قریب روسی ہیلی کاپٹر کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ ہمارا مقصد روسی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔