سعودی عرب: جدہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر جدہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکا ہوا ہے ،انتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہی۔

یہ حملہ فرانس کے قونصل جنرل کی موجودگی میں ہوا اور وہاں آئرلینڈ اور برطانیہ اور فرانس کے شہری بھی موجود تھے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، سعودی پولیس اور ریسیکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کو تحقیقات کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکہ غیر مسلموں کے قبرستان میں ہوا۔

ایک یونانی سفارت کار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ حملے میں چار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک یونانی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے اختتام کے حوالے تقرہب جاری تھی ۔تقریب میں فرانسیسی قونصلر جنرل اور کئی ممالک کے سفارتکار بھی شریک تھے۔

فرانس کی جانب سے جدہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

سعودی حکام کی جانب سے اس واقعے پر فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق جدہ میں فرانس کے قونصل خانے نے سعودی عرب میں فرانسیسی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط کریں اور چوکنا رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں