اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان کے صوبہ فراہ میں افغان فورسز کے آپریشن میں برصغیر القائدہ کا سینئر رکن محمد حنیف المعروف عبداللّٰہ مارا گیا۔
این ڈی ایس نے منگل کی شام شدت پسند تنظیم القاعدہ کی جنوبی ایشیا کے لیے شاخ ’اے کیو آئی ایس‘ کے اہم رکن و رہنما محمد حنیف کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں 10 نومبر کو افغانستان کے صوبہ فراہ کے ضلع بکوا میں ایک آپریشن کے دوران مارا گیا۔
Mohammad Hanif aka Abdullah,a senior leader of AQIS, was killed during an NDS operation in Bakwa,Farah where he was given a safe haven and protection by TB. Hanif, from Karachi, Pakistan, was a very close aide to Asim Omar He also was deputy Amir for AQIS for a period
— NDS Afghanistan (@NDSAfghanistan) November 10, 2020
افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سکیورٹی) کا کہنا ہے کہ محمد حنیف کو طالبان نے محفوظ پناہ گاہ فراہم کی ہوئی تھی، آپریشن میں دو پاکستانی خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
افغان انٹیلیجنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ محمد حنیف پاکستانی تھے۔
محمد حنیف برصغیر القائدہ کے سربراہ عاصم عمر کا قریبی ساتھی تھا، محمد حنیف نے 2010ء میں طالبان کو چھوڑ کر القائدہ میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ طالبان جنگجوؤں کو بم بنانے کی تربیت دیتا تھا۔