دی ہیگ (ڈیلی اردو) نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ میں نامعلوم افراد نے سعودی سفارتخانے کی عمارت پر کم از کم بیس گولیاں فائر کیں۔ بیشتر گولیاں سعودی سفارتخانے کی کھڑکیوں میں لگیں۔
https://twitter.com/metesohtaoglu/status/1326825586258550784?s=19
خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٗتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
The embassy of Saudi Arabia in the Netherlands was sprayed with gunfire before dawn on Thursday, police said. No one was hurt in the incident https://t.co/shyYaaImzD pic.twitter.com/H7vz5BV7zA
— Reuters (@Reuters) November 12, 2020
دی ہیگ کی پولیس کے مطابق فائرنگ صبح 6 بجے کی گئی ٗخیال رہے کہ دی ہیگ میں سعودی سفارتخانہ ایک مصروف شاہراہ پر واقع ہے جہاں عام طور پر لوگوں کا کافی رش رہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں ہونے والے دست بم حملے کے رد عمل میں کیا گیا ہے یا نہیں۔ البتہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔