پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ جام مدد علی کئی روز سے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ جام مدد علی کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

جام مدد علی سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔ جام مدد علی سانگھڑسے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جام مدد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جام مدد علی اچھے بہترین انسان اور اچھے دوست تھے۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 37 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں