کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، پشین، سبی، مستونگ، ہرنائی، سنجاوی، قلعہ عبداللہ اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔ شہری شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مشرقی علاقہ تھا۔
ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔