چارسدہ میں ایم آئی کے دفتر پر حملہ کی کوشش ناکام، حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چادسدہ میں ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر پر ناملعوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او شعیب خان کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

شعیب خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پہلے سے اطلاع تھی۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سرکاری عمارتوں اور اسکولز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں