اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے پش زیارت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت کے نام سے ہوئی۔
جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔