بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی فنڈنگ سے چلنے والی کالعدم تنظیم کے 4 کارکن گرفتار

میر پور خاص (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی نے ضلع میرپور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس پر حالیہ حملوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ڈی آئی جی عمر شاہد حامد نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جسے بھارتی خفیہ ایجنسی را فنڈنگ فراہم کرتی ہے۔ ملزمان رینجرز چوکی اور پولیس پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ سچل نورانی گوٹھ میں بیکری پر بھی انہی ملزمان نے حملہ کیا جس میں ریٹائرڈ رینجرز افسر ہلاک ہو گئے تھے۔

عمر شاہد نے مزید بتایا کہ ملزمان نے سکیورٹی اداروں کی تنصیبات پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں