افغانستان: کابل میں راکٹ اور مارٹر حملے، 8 افراد ہلاک، 31 سے زائد زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ اور مارٹر حملوں میں کم از کم 8 شہری ہلاک اور اکتیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق آج ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 23 راکٹ داغے گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ حملے شہر کے چار مختلف انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔ انہی میں سے ایک صدارت اسکوائر بھی ہے جہاں افغان نائب صدر امراللہ صالح کا دفتر واقع ہے۔ راکٹ حملوں سے قبل 2 دھماکے بھی ہوئے۔

طالبان نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں