آسام اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، جینو سائیڈ واچ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی نسل کشی پر عالمی ماہرین نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام ویبی نار کا انعقاد کیا گیا۔ مباحثے میں بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے دس مراحل پر روشنی ڈالی گئی۔ عالمی ماہرین نے کہا کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی دس مرحلوں میں کر رہی ہے۔

سربراہ جینو سائیڈ واچ نے کہا ہے کہ آسام اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ بابری مسجد کا انہدام اور اس کی جگہ مندر کی تعمیر بھی نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔ دہلی پولیس نے تعصب کی بنیاد پر سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار کیا۔ دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار مسلمانوں پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا۔ بھارت میں مسلمان مستقل خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بھارتی سماجی کارکن ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر ہتھیار کے طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔اتر پردیش کے مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ مسلمانوں کا بدترین دشمن ہے۔ مسلمانوں پر الزامات لگا کر تشدد مودی کے دست راست یوگی ادتیہ ناتھ کا وطیرہ ہے۔ مسلمانوں پر تشدد پر بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی مودی حکومت کی مکمل سرپرستی میں ہورہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں