عراق: بغداد میں دھماکا اور فائرنگ، 9 افراد ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں پہلے سڑک کنارے نصب بم سے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا، اور پھر امدادی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے واقعہ میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں