راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریائے کیٹوک کے قریب اسپن وام کے علاقے میں گزشتہ رات آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام خٹک ہلاک جبکہ 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔