یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے چیف نے اتوار 22 نومبر کو سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے چیف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی بادشاہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے شہر نیوم میں ملاقات کی۔
Netanyahu, Mossad head reportedly travel to Saudi Arabia, meet with crown prince https://t.co/reDNFvUm6g
— The Times of Israel (@TimesofIsrael) November 23, 2020
دی ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک غیر معمولی اسرائیل پرواز سیدھی سعودی عرب کے شہر نیوم میں اتری۔
رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی پرواز صرف پانچ گھنٹے قیام کے بعد فورا واپس تل ابیب پہنچ گئی۔
اخبار کے مطابق یہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی اسرائیلی اعلی عہدیدار کا سعودی عرب کا دورہ ہے۔