کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق پشین میں صدر تھانے کی حدود میں واقع بند خوشدل خان روڈ پر کھڑی ایک مشکوک موٹرسائیکل میں نصب بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
Exclusive footage from the site of incident, bike loaded withe explosive ???? could be seen in footage….#Pishin #Balochistan https://t.co/r3vhST3yBg pic.twitter.com/bp0ZGBIrYf
— ???????? (@Info_Balochistn) November 23, 2020
بم ڈسپوزل کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد 7 کلو گرام سے زائد تھا اور اس میں ٹائم ڈیوائس فٹ کی گئی تھی، ناکارہ دھماکا خیز مواد اور موٹرسائیکل قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔