باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

باجوڑ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کامیاب کارروائی ہوئے داعش کے سربراہ سمیت ایک اہم کمانڈر ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے کئی اہم کمانڈرز ہلاک اور کئی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

آپریشن کے دوران داعش کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا مارے گئے، سکیورٹی فورسز نے رات گئے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر ان کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک آفیسر بھی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، گولے، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد کرلی گئی۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ دنوں بھی سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران داعش کے ایک اہم رکن خلیل عرف یاسین کو ہلاک کیا تھا اور داعش کے خلاف آپریشن کو تیز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک شدہ داعش کمانڈر زبیر متعدد ہشتگردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا جبکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دوسرا دہشتگرد فدا داعش کراچی کا سربراہ تھا اور کراچی سے حال ہی میں گرفتاری سے بچنے کیلئے باجوڑ میں روپوش تھا۔

کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں