افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، طالبان کمانڈر سمیت 37 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت 37 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے متعدد ٹھکانے اور اسلحے کے ذخیرے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

ہفتے کے روز جاری ہونیوالے بیان میں افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ ہلمند کے کچھ حصوں میں کلین اپ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے کم از کم 11 طالبان دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ناوہ، ناد علی اور نہر سراج اضلاع کے کچھ حصوں میں ہونیوالی کارروائیوں کے نتیجے میں 11 ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس کے ضلع آب کمری میں طالبان عسکریت پسندوں کے اجتماع پر سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں کم از کم 13 جنگجو مارے گئے ہیں۔

صوبے میں فوج کے ترجمان کیپٹن عبدالطیف سلطان نے بتایا کہ سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے کیلئے طالبان عسکریت پسندوں کا ایک گروہ ہفتہ کے روز ابتدائی اوقات میں ضلع آب کمری کے علاقے کوکچیل میں جمع ہوا لیکن سیکورٹی فورسز نے قبل از وقت کارروائی کرتے ہوئے فضائی حملہ کیا جس میں اس گروپ کے 13 افراد موقع پر ہی مارے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں