افغانستان: صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے پر خودکش حملہ، 30 ہلاک، 28 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ غزنی میں خودکش دھماکے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں