نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 43 کسان ہلاک

ابوجا (ڈیلی اردو) شمالی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 43 کسان ہلاک ہو گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی نائجیریا میں بوکوحرام کے شدت پسندوں نے میدو گوری میں کسانوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے کسانوں کا تعلق ریاست سوکوٹو سے تھا اور وہ کام کے سلسلے میں میدوگوری آئے تھے۔

ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے والے شمالی نائجیریا کے شہری کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسانوں کی میتوں کو تدفین کے لیے ان کے گاؤں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے شدت پسند تنظیم کے کسانوں پر حملے کی شدیت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں