اسلام آباد (ش ح ط) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس اور باردی مواد بنانے والے آلات برآمد کر لیے۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک کے نواحی علاقے پینگ ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد بنانے والے آلات کے علاوہ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
برآمد ہونے والے مواد میں، 2 خودکش جیکٹس، 70 کلو گرام بارود، 2 عدد اینٹی ٹینک مائن، 2 عدد آئی ای ڈیز، 10 مارٹر گولے، ایک عدد راکٹ لانچر اور 30 عدد راکٹ گولے، 12.7 گن کے 350 راونڈ اور اس کے علاوہ ڈیٹونیٹر، ڈیٹونیٹر کارڈ، ریسور، انٹینے، تاریں، خودکش گاڑی کے پارٹس اور دیگر دھماکا خیز مواد شامل ہے۔