چارسدہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد ذکر عرف یاسر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے یہ مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ میں کی۔
ایس پی درویش خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ذاکر عرف یاسر کو سرو کلے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد نے 21 تخریبی کاروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم ایف سی قلعہ، تنگی کچہری اور غلنئی میں خود کش حملوں میں بھی ملوث رہا۔
چارسدہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کاروائی، تحریک طالبان گروپ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
دہشتگرد کے قبضے سے 2ہینڈگرنیڈ،1ایس ایم جی برآمد، دہشتگرد کیخلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشتگردی کے 7 سے زائد مختلف مقدمات درج تھے۔دوران تفتیش 21 تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔ pic.twitter.com/gsUY75aCfX— KP Police (@KP_Police1) December 2, 2020
ایس پی دوریش خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور ایک ایس ایم جی برآمد گن برآمد ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پر سی ٹی ڈی مردان تھانہ میں 7 مقدمات درج ہیں، گرفتار دہشت گرد لاٹھی چیک پوسٹ پر 9 خاصہ داروں کے قتل میں ملوث ہے۔
اس کے علاوہ گرفتار دہشت گرد پرسرو کلے میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ تفتیشی ٹیم نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔