‏کرک میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، ایک اہلکار شدید زخمی

کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرک پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ ڈھب حکیم خیل میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں جو کسی بھی وقت تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ایس ایچ او سٹی نے نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک گھر سے پولیس پہ فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار نسیح اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی کہ دوبارہ پولیس پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے بعد پولیس کو سرچ آپریشن کے دوران ایک ہلاک شدہ لاش ملی۔

لاش کے جیب سے ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعے حفیظ اللہ ولد پشم خان سکنہ بورہ خیل ضلع شمالی وزیرستان سے شناخت ہوئی۔

پولیس نے ملزم کے ساتھ موجود ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد بھی قبضہ میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں