نیویارک (ڈیلی اردو) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی۔
I held meeting with Mr. Vladimir Voronkov, @UN Under-Secretary-General for counter-terrorism, on 3 December & transmitted to him the dossier regarding Indian involvement in terrorist activities against Pakistan @PakistanUN_NY
— Munir Akram, PR of Pakistan to the UN (@PakistanPR_UN) December 5, 2020
اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔
ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔