ٹانک میں پولیس موبائل وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ، دو اہلکار زخمی

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی موبائل وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں تھانہ ملازئی کی حدود بیت اللہ بھٹہ کوٹ کے قریب پولیس موبائل وین معمول کی گشت پر جا رہی تھی کہ نامعلوم دشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمر شاہ اور ایلیٹ فورس کا جوان کلیم اللہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس و سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں