چٹاگانگ (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش میں آگ سے جھلس کر آٹھ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے پانچ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ بندرگاہ کے قریب کچی آبادی میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ اتنی شدید تھی کہ دو سو (200) مکانات اس کی زد میں آگئے، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آگ سے جھلس کر 10 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور فائر فائٹرز کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، عملہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ فائر فائٹروں نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔