بھارت: نئی دہلی میں لاکھوں سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف احتجاج

نئی دہلی (ڈیلی اردو) وائس آف فریڈیم کے صدر امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی ہندو توا نظریے کو چیلنج کرنے کیلئے کھڑی ہے، دہلی سمیت پوری دنیا میں سکھوں نے آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت پانچ اگست کا اقدام اٹھایا گیا جس کا مقصد شہریت کا قانون لا کر بیس کروڑ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی دہلی کو اس وقت لاکھوں سکھوں نے گھیرا ہوا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے گزشتہ کئی روز سے سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ میں سکھوں کی آواز بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری منصوبے سے پاکستان نے سکھوں کے دل جیتے ہیں امید ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی آواز بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں