غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے یورپی ممالک کے سفیر آج منگل کو غزہ کا دورہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اس دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔
زيارة وفد من سفراء بالاتحاد الأوروبي إلى مستشفى غزة الأوروبي صباح اليوم pic.twitter.com/Zrlvu6DgTx
— محمد عاطف المصري (@mohammedabuatef) December 8, 2020
مرکز اطلاعات فلسطین حماس کی طرف جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز یورپی ممالک کے سفیروں کا دورہ قابل تحسین ہے۔ حماس اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے سفیروں کا غزہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ کا علاقہ کورونا وبا کی وجہ سے صحت کے بدترین بحران کا سامنا کررہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار اور بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ میںصحت کا بحران بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ فلسطینی حکومت کو بحران سے نمٹنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں اور ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا بحران سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں صحت کے بحران کےحل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرے گی۔ حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی فوری اور مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔