بہاولنگر (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دو کارکن بہاولنگر کے علاقہ ماڈل ٹاون میں فنڈز اکھٹا کررہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے فنڈز اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد ہوا ہے، گرفتار ہونے والوں میں محب الرحمن اور عثمان غنی شامل ہیں۔