کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ غزنی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افغان فوجی ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ حملہ آور بھی مارا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع آندار میں فوجی اڈے کے باہر وردی میں ملبوس حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب حملہ آور کی شناخت ظاہر ہو جانے پر سکیورٹی اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔
دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور اور 3 فوجی ہلاک جبکہ 2 سکیورٹی شدید اہلکار زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا مذکورہ علاقے میں ہی اور فوجی کیمپ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ تاہم ٹرک کے ساتھ موجود دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔