استنبول (ڈیلی اردو) دو سال کے بعد ترکی نے اسرائیل میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ترک حکومت نے بائیڈن انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اسرائیل میں سفیر تعینات کیا۔ ترکی نے 2018 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے سفیر واپس بلایا تھا۔
A new Turkish ambassador will soon land in Israel, two years after the previous envoy was called back to Ankara https://t.co/mJZqY35UGT
— Haaretz.com (@haaretzcom) December 14, 2020
تاہم اب ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئے اپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے۔ افق اولوتاس تیز و ہوشیار، فلسطین کاز کے حامی اور ایران کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
Turkey appoints ambassador to Israel after two years: Report https://t.co/rHc5bx3IfJ pic.twitter.com/elqukkf5JJ
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) December 14, 2020
عالمی میڈیا کے مطابق ترکی نے ایسے وقت میں سفیر تعینات کیا جب 4 عرب ممالک صہیونی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل ترک صدر اسرائیلی وزیر اعظم کو دہشت گرد بھی قرار چکے ہیں۔