اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترکی میں غیر قانونی مقیم مزید 32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
ہفتے کے روز صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ، شیخوپورہ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے 32 افراد ٹی کے 710 کی پرواز کے ذریعے اتنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی عمریں اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن اہلکاروں نے ڈی پورٹ کیے جانے والے 6 افراد کو گھر جانےکی اجازت دے دی۔
ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکی سے بے دخل کیے جانے والے باقی 26 افراد کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔