لاہور (ڈیلی اردو) پشنونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی پی ڈی ایم جلسے میں افغانستان کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ لاہوری انگریز سامراج کا حصہ رہے، انہوں نے ہندو اور سکھوں سے مل کر انگریز کا ساتھ دیا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔ مجھے دکھ ہے کہ لاہوریوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں کلمہ پڑھا جاتا تھا، وہ سب انگریزوں کے قبضے میں چلے گے، واحد وطن افغنستان ہے جو انگریزوں کے خلاف کھڑا ہوا، لاہوروں نے افغنستان پر قبضہ کرنے کا ساتھ دیا۔
پی ڈی ایم جلسے کے دوران محمود خان اچکزئی کی تقریر کے دوران دو بار بجلی بند ہونے کی وجہ سے انھیں اپنی تقریر روکنی پڑی۔