نائیجیریا میں شدت پسندوں کا سکول پر حملہ، 600 بچے اغواء

ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں سکول پر حملے کے بعد لگ بھگ چھ سو سے زائد طلبا کو اغوا کر لیا گیا تاہم بعض طلبا اغواکاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی اخبار کے مطابق نائجیریا کے شمال مغربی صوبے کتسینا میں واقع سکول پر شدت پسندوں کے ایک بڑے گروہ نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔

مقامی پولیس سربراہ کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے مابین فائرنگ میں بعض طلبہ کو سکول سے فرار ہونے کا موقعہ مل گیا۔ اسکول میں طلبا کی مجموعی تعداد 800 بتائی جاتی ہے جن میں سے صرف 200 کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکی ہے۔

فوج اور انٹیلیجنس سربراہ ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ طلبا کے اغوا کے بعد ریاست کٹسینا کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، فوج اور نائجیرین فضائیہ سکول حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاپتا یا اغوا ہونے والے طالب علموں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہے۔

خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کو اپنے ساتھ کچھ بچوں کے لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں