کیپ (ڈیلی اردو) جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امبروز ڈلامینی کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی ملک پہلے سربراہ ہیں۔ 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے۔
سوازی لینڈ کے وزیر اعظم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔
سوازی لینڈ کی حکومت نے وزیر اعظم کی موت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔
سوازی لینڈ جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہزار ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور ملک کے صدر سیرل رامافوسا وبا کی نئی لہر کے پیش نظر قوم سے خطاب کریں گے۔
سوازی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار 964 تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت مشرقی وائرس کے مرکز صوبے کیپ میں خلیج نیلسن منڈیلا کے علاقے میں پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ شراب کی فروخت کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں رات بھر کرفیو نافذ رہے گا۔