اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، باغسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
منگل کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ نائیک شاہ جہان اور 21 سالہ سپاہی حمید شامل ہیں۔