بلوچستان: کوئٹہ میں عیسیٰ نگری کے قریب سڑک کنارے دھماکا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب سڑک کنارے بم کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بروری کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب سڑک کنارے میدانی علاقے میں دھماکا ہوا، واقعے کے بعد ایف سی، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

https://twitter.com/chilltan_/status/1339819432693121025?s=19

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں