زلمے خلیل زاد کا افغان حکومت اور طالبان سے تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

کابل (ڈیلی اردو) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے حالیہ تشدد کی لہر کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان سے تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں افغانستان میں حالیہ تشددکی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گرد حملےکرنے والے خوش حال افغانستان کے خلاف ہیں ۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا ہےکہ حملہ آور تشدد میں اضافے کو امن اور تشددکے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانےکےلیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ افغان فریقین مل کر بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان عوام کے امن وخوش حالی کے مطالبے کا احترام کریں اور جلد از جلد سیاسی معاہدے پرپہنچیں، امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں